
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں، ایرانی وزیرخارجہ
عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور رکن ممالک کو اپنے دفاع کا حق دیتا ہے لہذا ایران کے پاس اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں
شیعہ نیوز: ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران کے پرامن ایٹمی تنصیبات پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے منشور اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج صبح کا واقعہ شرمناک تھا جس کے دور رس نتائج ظاہر ہوں گے۔ اقوام متحدہ کے اراکین کو اس خطرناک اور غیر قانونی حرکت پر تشویش ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت
عراقچی نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور رکن ممالک کو اپنے دفاع کا حق دیتا ہے لہذا ایران کے پاس اپنی حاکمیت کے دفاع کے لئے تمام آپشنز محفوظ ہیں۔