
جعفریہ اسٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس، علامہ شبیر میثمی کی شرکت
کانفرنس میں 16 مئی یومِ تشکر مناتے ہوئے پاکستان کے کامیاب مشن "بُنیان المرصوص" پر افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں سب جماعتوں نے خراجِ تحسین پیش کیا؛ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر برادر سید آذان کاظمی، مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر مجتبیٰ مہدی کی خصوصی شرکت کی
شیعہ نیوز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں "آل پارٹیز کانفرنس برائے طلباء مسائل” صوبائی آرگنائزر سندھ برادر محسن علی ساجدی ونگانی کی صدارت میں منعقد ہوئی، کانفرنس سے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کیا۔
کانفرنس میں 16 مئی یومِ تشکر مناتے ہوئے پاکستان کے کامیاب مشن "بُنیان المرصوص” پر افواج پاکستان کو بھرپور انداز میں سب جماعتوں نے خراجِ تحسین پیش کیا؛ کانفرنس میں مرکزی نائب صدر برادر سید آذان کاظمی، مرکزی چیف اسکاؤٹ برادر مجتبیٰ مہدی کی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پرھیں: اسرائیل اور بھارت کا اتحاد امت مسلمہ کیخلاف سنگین سازش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
کانفرنس میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد، تعلیمی اداروں میں جدید نظامِ تعلیم اور تربیت کا فروغ، معیاری تعلیم کی فراہمی اور ناجائز فیسوں کا خاتمہ، تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کا سدباب، طلبہ تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی روابط کو مضبوط بنانا ، طلباء کے لئے اسکالرشپس کا بھرپور انعقاد مظلومینِ جہاں بالخصوص فلسطین و پاراچنار سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو و قرار دادیں منظور کی گئیں اور صوبہ سندھ سطح پر طلباء کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے، اتحاد و وحدت کے ساتھ طلباء حقوق کے حصول کی جدوجہد کو آگے بڑھانے، طلباء کو درپیش مسائل پر اہم پیش رفت ہوئی۔
آل پارٹیز کانفرنس میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ، مسلم اسٹوڈنٹس لیگ سندھ، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ سندھ، جمعیت طلبہ اسلام سندھ، پختون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 1، پختون اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 2، پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جیئی سندھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن، سندھ شاگرد تحریک، پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، اہل حدیث اسٹوڈنٹس فیڈریشن، جموں کشمیر اسٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت تمام طلباء جماعتوں کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔