اہم پاکستانی خبریں

عالمی یوم الارض فلسطین کے موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ آل پارٹیز پریس کانفرنس‎

شیعہ نیوز:آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین پر صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود جعلی حیثیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا فلسطین پر صہیونی غاصب ریاست کے قیام پر خاموش تماشائی بنی رہی اور آج اس کے نتیجہ میں نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ دنیا کی دیگر اقوام بشمول مقبوضہ کشمیر، عراق، افغانستان، یمن اور دیگر مقامات پر صہیونی سازشوں کے اثرات کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہے کہ فلسطین،فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فلسطین کاز کی دو ٹوک حمایت کر کے تاریخ کا اصولی فیصلہ کیا تھا جسے آج نسل در نسل پذیرائی حاصل ہے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ دنیا کے چند عرب اور افریقی ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کر کے نہ صرف فلسطینیوں کی پیٹھ پر خنجر گھونپا ہے بلکہ پورے عالم اسلا م اور انسانیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کا فیصلہ فلسطینی عوام کی امنگوں کے بر خلاف کسی سطح پر قبول نہیں کیا جاسکتا۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور ساتھ سات کشمیر میں کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ یہ بات جان لے کہ بھارت اور اسرائیل کے مشترکہ مظالم کی تاریخ اب ختم ہونے والی ہے اور عنقریب مظلوم اقوام کی مظلومیت ہی ان کی طاقت میں بدل کر ظلم و ستم کو تخت کو تاراج کر دے گی۔انہوں نے امریکی حکومت کی دوہری پالیسیوں کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکہ دنیابھر میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے اور ظالم و جابر حکومتوں کی سرپرستی کررہا ہے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور فلسطین عالم اسلام کی شہ رگ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کے عوام متحد رہیں گے اور فلسطین کاز کے لئے ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔ کانفرنس سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، سرپرست کمیٹی رہنماؤں بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما اسرار عباسی، جے یو پی کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، جے یو آئی (ف) کے مولانا عمر صادق،پاکستان عوامی تحریک کے مشتاق صدیقی، کے بی اے کے صدر نعیم قریشی، جنرل سیکرٹری عامر وڑائچ، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، پی ٹی آئی خواتین سے عرم بٹ، چرچ آف پاکستان سے مس سیسیلین جیمز او ر دیگر نے خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button