اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے صدی کی ڈیل مسترد کردی

ایران پر کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو ایران کا ساتھ دینا چاہیئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ قومی کانفرنس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے کو قانونی حیثیت دلانے والی ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو مسترد کردیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےسینٹر رحمان ملک نے کہا کہ پورے یروشلم پر اسرائیل کا قبضہ، شام کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضہ، لبنان کے بعض علاقوں پر قبضہ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی بستیاں بسائی جا رہی ہیں، جو سب غیر قانونی ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے امن کے لئے مسلمان اور عرب ممالک کو مکالمہ کرکے میکنزم تیار کرنا ہوگا، امریکا اور نیٹو کی اس خطے میں فوجی موجودگی کو ختم کرنے کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرنا ہوگا، جب تک امت مسلمہ متحد نہیں ہوگی، بیرونی جارحیت ہوتی رہے گی۔ مسلم ممالک کے مابین اختلافات کے خاتمے کے لیے پاکستان کو ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ افغانستان اور ایران محفوظ پاکستان کے لئے ضروری ہے۔

سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر بخاری نے کہا کہ خارجہ پالیسی تب ہی موثر ثابت ہوسکتی ہے، جب اس کی تشکیل منتخب نمائندوں کے ذریعے کی جائے۔ مغرب نے ایشیا کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسائل پیدا کیے ہیں۔ ملک میں استحکام لائے بغیر خطے میں استحکام لایا جانا ممکن نہیں۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اداروں کی بگڑتی ہوئی صورتحال دیکھ کر یہ کہنا پڑتا ہے کہ ایک ناکام ریاست میں رہ رہے ہیں۔ ہم نے افغانستان میں جو غلطی کی ہے، اس نے نفرتوں کو جنم دیا ہے۔ اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لینا اعلیٰ ظرفی ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم امریکہ کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ ایران ہمارا برادر مسلم ممالک ہے۔ اس پر جارحیت کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ایران پر حملے کی صورت میں پاکستان کو اعلانیہ ایران کا ساتھ دینا چاہیئے۔

اے این پی کے میاں افتخار حسین نے کہا کہ پاکستان مضبوط ہوگا تو عالمی امن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے، ہمیں دو رخی پالیسی کو ترک کرکے واضح خارجہ پالیسی دینا ہوگی۔ ماضی میں خطے میں روس اور امریکہ کے مفادات کی جنگ نے پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل کو درست کیے بغیر امت مسلمہ کے مسائل کو حل نہیں کیا جا سکتا۔ مسلم لیگ قاف کے رہنما کامل علی آغا نے قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے عوام میں مثالی بھائی چارہ ہے۔ حکومتوں کو چاہیئے کہ وہ عوامی جذبات کو مدنظر رکھیں۔ سابق سینٹر صفدر عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک کے حوالے سے ہر حکومت کی پالیسی غیر جانبدار رہی ہے۔ ایران پر کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں پاکستان کو ایران کا ساتھ دینا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button