دنیاہفتہ کی اہم خبریں

ایران کو تنہاکرنے کی امریکی، اسرائیلی اور سعودی کوششیں ناکام

شیعہ نیوز:ایران کو تنہا کرنے کی امریکی، اسرائیلی اور سعودی کوششیں ناکام، روس اور چین کے ساتھ بحری مشقوں کا اعلان

روس، چین اور ایران کی بحریہ مشترکہ فوجی مشقیں کرنے جارہی ہیں۔ تینوں ملکوں کی بحریہ نے اسی نوعیت کی مشقیں دسمبر 2019 میں بھی بحرہ ہند میں کی تھیں۔
تہران میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری کے وسط میں تین ملکی مشقوں کی منصوبہ کی گئی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ نے ان مشقوں پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس سے ثابت ہو چکا ہے کہ ایران کو کوئی تنہا نہیں کر سکتا۔

ان مشقوں کے دوران بحری قزاقوں کے حملوں اور جہازوں میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کی ریہرسل کی جائیں گی۔
کہا یہی جارہا ہے کہ اس مرتبہ یہ مشقیں دنیا کے سب سے حساس آئل والے روٹ آبنائے ہرمز کے قریب کی جائیں گی۔

خیال رہے رواں ماہ کے شروع میں امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی ہند کے قریب 8 ماہ سے متعین سیونتھ فلیٹ کو بھی واپس بلالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button