پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ طالب جوہری سے متعلق پوسٹ حقائق کے منافی ہے، جعفریہ الائنس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ الائنس کی جانب سے المحسن ہال معاملے سے علامہ طالب جوہری کو جوڑنے کی مذمت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس مورخہ 19 جولائی 2019 بروز جمعہ کو بارگاہ حسینی بلاک 2 پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہوا ۔

اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ شہر میں ہونے والے المحسن کے عدالتی فیصلے کے بعد دشمن مکتب اہلبیت کی طرف سے ملت میں انتشار و افتراق پھیلانے کی مذموم کوشش سامنےآرہی ہے اور مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے سرمایہ ملت علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ سے متعلق بے بنیاد باتیں منسوب کی جانے لگیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملت میں انتشار پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور اس کے سدباب کے لیے اگر قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پیش آئے تو اس سے بھی گریز نہ کیا جائے تاکہ ملت کسی بھی طرح تقسیم نہ ہونے پائے۔

مومنین سے گزارش کی گئی کہ کسی بھی انتشار و افتراق اور توہین و تضحیک والی پوسٹ کو آگے نہ بڑھنے دیں اور اس کا سدباب کریں-۔قومی اورملی معاملات اور مسائل کو ملی فورم پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ آخر میں علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ کی صحت و سلامتی اور تمام علما ئے کرام اور پوری ملت جعفریہ کی مشکلات کے حل کے لیے دعائے خیر کی گئی اور مرحوم ڈاکٹر علامہ عباس کمیلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

واضح رہے کہ المحن کے فیصلے کے بعد ایسی پوسٹ چلنا شروع ہوگئی تھی جس میں لکھا گیا تھا کہ اس واقعےکے پیچھے علامہ طالب جوہری کا ہاتھ ہے اور وہ اس طرح کے معاملات میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button