پاکستانی شیعہ خبریں

جمعہ 9 جولائی کو یوم عظمت اہلبیت بھرپور انداز میں منائیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے 9 جولائی جمعۃ المبارک کو یوم احتجاج و یوم عظمت اہلبیت علیہم السلام منانے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح پنجاب میں اہلبیت علیہم السلام کی توہین کرنیوالے عبدالرحمن سلفی کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تاحال اس ملعون گستاخ کا گرفتار نہ ہونا پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، محرم الحرام سے قبل پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے فرقہ واریت کو ہوا دی جا رہی ہے، یقیناً یہ پاکستان دشمنوں کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ کی پاک و اطہر آل کی شان میں اس قسم کی بیہودہ جسارت کرنیوالا شخص کسی بھی مسلک سے نہیں، حکومت اور انتظامیہ جلد اس ملعون شاتم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے، بین الاقوامی حالات و واقعات بالخصوص ہمارے ریجن میں ہونیوالی حرکات و سکنات امن کی خاطر غیر معمولی حیثیت رکھتی ہیں، ایسے میں مادر وطن پاکستان میں اس قسم کا فتنہ برپا کرنا وطن دشمن عناصر کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ رسول و آل رسول ﷺ سے محبت رکھنے والے ہر انسان کا کلیجہ اس توہین کے باعث چھلنی ہو چکا ہے، ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زبانی جمع خرچ سے معاملہ حل نہیں ہوگا فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور فتنہ پرور سوچ کو جڑ سے اکھاڑا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button