پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ آغا سید حسین مقدسی تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے نئے سربراہ منتخب

شیعہ نیوز:تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل نے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو جماعت کا نیا قائد منتخب کرلیا ہے ۔ علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد نئے پارٹی سربراہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کی سپریم کونسل کا اجلاس جماعت کے ہیڈ کوارٹر علی مسجد راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں فرزندان علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مرحوم آغا سید محمد مرتضی موسوی و آغا سیدعلی روح العباس موسوی سمیت چاروں صوبوں کے صدور آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور مرکزی عہدیداران نے شرکت کی۔سپریم کونسل کے اراکین نے کثرت رائے سے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو جماعت کا نیا ء سربراہ منتخب کرلیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل علامہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی مرحوم عرصہ 38 سال اس عہدے پر فائض رہے ۔

قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت کے بعد تحریک کے سربراہ کا انتخاب محرم الحرام اور ایام عزا کی حرمت کی خاطر معرض التوا میں رہا۔
علامہ آغا سید حسین مقدسی سے قائم مقام صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سید مظہر علی شاہ ایڈوکیٹ نے صدارت کا حلف لیا
صدارتی خطاب میں علامہ آغا سید حسین مقدسی کا خط موسوی پر قائم رہنے کا عزم۔علامہ آغا مقدسی نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی بصیرت افروز قیادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔علامہ آغا مقدسی نے قومی وملی اہداف کے حصول کے لئے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی پالیسی اور کردار کو مشعل راہ قرار دیا۔
سپریم کونسل کے اراکین ، ذیلی تنظیموں کے سربراہوں اور علمائے کرام نے علامہ آغا سید حسین مقدسی کو مکمل تعاون اور اعتماد کا یقین دلایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button