پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا،علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نےکہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، عوام پہلے سے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد

انہوں نےکہا کہ حکومت کے اس ظالمانہ اقدام نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے، جس سے مہنگائی میں ریکارڈ کمی کے حکومتی دعووں کی بھی قلعی کھل گئی ہے، ایک طرف لوگ اپنی گھریلو اشیاء اور اثاثے بیچ کر یا قرض لے کر زندگی گزارنے پر مجبور نظر آتے ہیں تو دوسری طرف عوام پر پیڑول بم گراکربےدرد اور بے حس حکمران ملکی وسائل اور قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں پر لٹانے میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button