
یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہی اس کے محافظ ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
ہم عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے
شیعہ نیوز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مودی آر ایس ایس کا پروردہ اور گجرات کا قاتل ہے، جس کے ہاتھ ہزاروں معصوم مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ حالیہ واقعے میں بھی کوئی شک باقی نہیں رہا کہ یہ سازش اسی ہندوتوا ذہنیت کی پیداوار ہے، جس کی قیادت مودی جیسے درندہ صفت شخص کے ہاتھ میں ہے، جو ہٹلر کی سوچ کو آج کے ہندوستان میں زندہ کر رہا ہے۔
مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں نہ صرف اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔ ہندوتوا نظریے کے تحت بھارت بھر میں مسلمانوں پر ظلم و جبر، قتل و غارت اور عبادت گاہوں کی بےحرمتی کا سلسلہ جاری ہے، جس کی سرپرستی براہِ راست مودی اور اس کی فاشسٹ حکومت کر رہی ہے۔
پاکستانی قوم ہر محاذ پر اپنی سرزمین کا دفاع جان سے بڑھ کر فرض سمجھتی ہے۔ہم جانتے ہیں کہ ہمارے آپس کے اختلافات اور سیاسی مسائل ہمارے گھر کی بات ہیں، لیکن جب وطنِ عزیز پر بیرونی جارحیت یا سازش کی بات آئے گی، تو پوری قوم اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت خطے کے امن کے درپے ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی
کسی دشمن کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے۔ اگر کسی نے ایسی جسارت کی، تو ہم ان آنکھوں کو پھوڑ دیں گے اور ان ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے، جو وطنِ عزیز کی طرف بڑھیں گے۔
ہم عالمی برادری، اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و بربریت اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہی اس کے محافظ ہیں اور اس کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔