پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان احسان فراموشی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے، علامہ احمد اقبال

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے سرحد پار افغانستان سے افغان بارڈر فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس سے زیادہ احسان فراموشی کیا ہوگی کہ اقوام عالم میں افغانستان کا مقدمہ لڑنے والے پاکستان پر افغانستان سے ہی حملے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیس سال سے لاکھوں افغانی پاکستانی وسائل پر بوجھ ہیں، لیکن پھر بھی ہم نے اُف تک نہیں کی، لہٰذا پاکستانی سکیورٹی فورسز کو آئندہ ایسی صورتحال میں منہ توڑ جواب دینا چاہیئے۔

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ ہر پاکستانی کا لہو قیمتی ہے، اگر کوئی احسان فراموشی کی انتہاء کو پہنچ چکا ہے تو اُس کو نیچے لانا بہت ضروری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں مولا علیؑ مسئلہ خلافت میں ابوبکر سے ناراض تھے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے شہداء کے ورثاء سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت افغانستان سے حملوں کے اِس تسلسل کو روکنے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اِس کیساتھ ساتھ افغان حکام کی غیر سنجیدگی پر بھی اپنی سوچ اور حکمت عملی میں واضح تبدیلی لائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button