اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

81 افراد کے سر قلم، آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کیلیے ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نےآل سعود کی جانب سے ایک ہی دن میں 81 افراد کی سر قلم کرنے کے بھیانک اور انسانیت سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے حصول کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی دن میں 81 افراد کے ظالمانہ طریقے سے سر قلم کر دیئے گے، یورپی ممالک جہاں غیر مسلموں کی حکمرانی ہے وہاں بھی اس طرح کا ظالمانہ قانون رائج نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں 81 افراد کے سر قلم، آل سعود کو اس غیر انسانی سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا

انہوں نے کہا کہ آل سعود کا یہ اقدام یہود ونصاری کی خوشنودی کے حصول کے لیے ہے۔سعودی عرب میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر دنیا کے ہر باشعور اور باضمیر کو آواز بلند کرنی چاہئے۔

یاد ہے کہ ظالم و جابر آل سعود کی حکومت نےگزشتہ دنوں ایک ہی دن میں 81 افراد کے سر صرف اس بنا پر قلم کردیئے تھے کہ وہ آل سعود کے منحوس عقیدے اور نظریے سے اختلاف رکھتے تھے جن میں سے 41 افراد کا تعلق مکتب تشیع سے تھا۔

واضح رہے کہ ظالم آل سعود کے ہاتھوں قتل کیئے جانے والے ان افراد میں کم سن بچے بھی شامل ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button