پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، علامہ احمد اقبال رضوی کی علامہ تقی شاہ نقوی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی، اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 22رجب یوم صادق آل محمدؐ کے طور پر منایا جائے گا ۔تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بزرگ عالم دین کی عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان موجودہ ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا، علامہ سیداحمد اقبال رضوی نے مکمل صحتیابی کی دُعا کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button