علامہ احمد اقبال رضوی کی کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام طبقات کو بلاتخصیص مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان میں مسیحی برادری نے قائداعظم کا ساتھ دیا۔ آج پاکستان کی ترقی کیلئے مختلف شعبوں میں مسیحی برادری بھرپور لگن اور پُرعزم انداز میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو استعمال کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں سعودی عرب سےآئے 8 مسافر اومی کرون کے سبب قرنطینہ میں داخل
انہوں نے کہا اسلام رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ پاکستان کے آئین کی رو سے بھی تمام طبقات کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ملک کی مذہبی جماعتوں، دانشوروں اور اہل علم حضرات کو بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ارض پاک حقیقی معنوں میں امن کا گہوارہ بن سکے۔