مغرب نے عورت کو دنیا کے سامنے ایک پراڈکٹ بنا کر پیش کیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ علی حسنین حسینی نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو جو مقام عطا کیا ہے، اسکی مثال کسی بھی مکتب یا دین میں نہیں مل سکتی۔ اسلام سے قبل عورتوں پر ظلم و بربریت کا دور تھا۔ بچیوں کو زندہ دفنایا جاتا تھا، مگر اسلام نے انکی مذمت کی اور عورت کو اسکا اصل مقام عطا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مغربی خواتین کو ظاہری طور پر ہر قسم کی آزادی مل گئی ہے، مگر ان سب کا اصل مقصد خواتین کو استعمال کرنا ہے۔ مغرب نے عورت کو دنیا کے سامنے ایک پراڈکٹ بنا کر پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو انسانی آزادی دلا کر اسے ایک شہزادی کا مقام عطا کیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر ہمیں اسلام میں حجاب نظر آتا ہے تو اسکی وجہ یہ ہے کہ عورت معاشرے میں غیروں سے محفوظ رہتے ہوئے زندگی بسر کرسکے۔