پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تعلیم، روزگار اور صحت پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے، علامہ علی حسنین

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ الیکشن جیتنے کی صورت میں تعلیم، روزگار اور صحت کے شعبے پر ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے حکمرانی کے طرز کے حوالے سے ہماری رہنمائی کی ہے۔ دین اور سیاست کے درمیان ہمیشہ سے واضح تعلق رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں سیاسی جلسہ عام کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی کابینہ اراکین، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران، علماء کرام، قبائلی عمائدین اور خواتین و مردوں پر مشتمل ایم ڈبلیو ایم کے حامی اور پارٹی کارکنان بھی اس موقع پر جلسہ عام میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : چکوال میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ایاز امیر اور ناصربھٹی کی کارنر میٹنگ کا انعقاد

انہوں نے کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے منعقدہ سیاسی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا دین اور سیاست کے درمیان ایک واضح تعلق ہمیشہ سے رہا ہے۔ جس پر بعض افراد اپنے مفادات کی خاطر تنقید کرتے ہیں۔

انہوں نے نہج البلاغہ میں مولائے کائنات امام علی علیہ السلام کی جناب مالک اشتر کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام علیؑ نے جب مالک اشتر کو گورنر بنایا، تو انہیں خط لکھ کر ہدایات دیں کہ کس طرح حکومت کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں انفرادی اعمال کے علاوہ اجتماعی میدان میں بھی آزماتا ہے۔ ہمیں اجتماعی ذمہ داریاں بھی سرانجام دینی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے یہ نہیں کہتے کہ ہمیں ووٹ دیں، بلکہ ہم یہ کہتے ہیں کہ اس شخص کو ووٹ دیں جسے آپ دینی اور اسلامی معیارات پر پورا اترتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ہماری ترجیحات اور توجہ تین چیزوں پر ہونگی۔ جن میں تعلیم، روزگار اور صحت شامل ہیں۔

انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کی تعلیم و تربیت جتنی اچھی ہوگی، ہم اتنی ہی بہتر قوم بن سکیں گے۔ روزگار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بھائی اور بہنیں پڑھے لکھے ہیں۔ مختلف جامعات سے اچھی ڈگریاں حاصل کرنے والے اور مختلف شعبوں میں ہنر رکھنے والے افراد کو روزگار کی فراہمی کی کوششیں کریں گے۔

انہوں نے صحت کے شعبے میں سہولیات کے فقدان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہسپتالوں میں مختلف سروسز نہ ہونے کے باعث لوگ سول ہسپتال کا رخ کرتے ہیں۔ علاقے میں قائم ہسپتالوں میں ہی بنیادی ضروریات مکمل کرکے ایمرجنسی سروسز بحال کرنے کی کوششیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button