
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
معروف عالم دین علامہ شیخ انور علی نجفی کا دورہ پاراچنار،علامہ عابد حسین الحسینی سے ملاقات
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال سمیت مختلف ملی و قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
شیعہ نیوز : معروف عالم دین علامہ شیخ انور علی نجفی نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر وہ مدرسہ آیت اللہ خامنہ ای آئے، جہان انہوں نے سپریم لیڈر تحریک حسینی و سابق سینٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسینی اور تحریک حسینی کے اراکین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال سمیت مختلف ملی و قومی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔