پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ عارف واحدی اور علامہ رمضان توقیر کا دورہ بھکر، جشن رضاؑ میں شرکت

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدور علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ محمد رمضان توقیر نے بھکر کا دورہ کیا، جہاں جھمٹ کے علاقہ میں مسجد امام رضا علیہ السلام میں آٹھویں تاجدار ولایت و امامت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت اور خطاب کیا۔ علاوہ ازیں مولانا فدا حسین نے بھی جشن کے پروگرام سے خطاب کیا۔ اس مسجد کے بانی و متولی علامہ فیاض حسین عرفانی میزبان تھے۔ مقررین نے مولا امام علی رضا علیہ السلام کے فضائل، سیرت و کردار، ان کے دور کے مشکل حالات، ان حالات میں امامؑ کا مشن اور انداز تبلیغ، امامؑ کی عوام میں مقبولیت و محبوبیت اور حکمرانوں کیوں ان سے خوفزدہ تھے؟ کے نکات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button