پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام زادہ شاہ چراغؑ کے مزار پر حملہ تکفیری دہشتگردوں کا کام ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ایران کے شہر شیراز میں امامزادہ شاہ چراغ (ع) کے مزار پر دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے، جس میں بہت سے زائرین شہید ہو گئے ہیں۔

انہوں نے شہداء کے لواحقین کو تعزیت پیش کی اور مجروحین کی شفایابی کے لئے دعا کی اور کہا کہ مقدس مقامات پر دہشتگردی ان تکفیریوں کی سازش ہو سکتی ہے جو ہمیشہ مسلمانوں میں انتشار و افتراق اور مقدس مقامات کی توہین کے ذریعہ امت کو کمزور کرنے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام زادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ وسیم عباس

علامہ عارف حسین واحدی نے کہا الحمد للہ دہشتگرد گرفتار ہو چکے ہیں۔ جس سے اصل حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور مقدس مقامات میں اس طرح کی مجرمانہ کاروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور سازشی عناصر بے نقاب ہوں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button