پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اسلامی تحریک آنے والے انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ اپنا کردار ادا کرے گی کارکنان بھرپور تیاری کریں،علامہ عارف واحدی

پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال پر بھی مشاورت ھوئی اور وفاقی اورصوبائی حکمرانوں/ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ جب فریقین ایک معاہدے پر متفق ھوگئے ھیں تو حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر سے آھنی ھاتھوں سے نمٹا جائے۔

شیعہ نیوز : اسلامی تحریک پاکستان/ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رھائشگاہ پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی اسمبلی کے رکن جناب محمد ایوب وزیری نے ایک وفد کے ھمراہ ملاقات کی-

ملاقات میں ایوب وزیری صاحب نے جی بی کی موجودہ سیاسی صورتحال،عوامی مسائل کا حل اور آمدہ انتخابات کے بارے میں بریفنگ دی تنظیمی اور سیاسی امور پر تفصیل سے گفتگو اور مشاورت ھوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے سیہون شریف کی برسی میں سندھ بھر سے عوام شریک ہونگے، علامہ اسد اقبال

علامہ عارف واحدی نے گلگت بلتستان کے علمائے کرام اور عوام کو مسلسل اپنے قومی پلیٹ فارم اور قیادت کے ساتھ کھڑے ھونے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلامی تحریک آنے والے انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کرے گی کارکنان بھرپور تیاری کریں-

پاراچنار کی تازہ ترین صورتحال پر بھی مشاورت ھوئی اور وفاقی اورصوبائی حکمرانوں/ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ جب فریقین ایک معاہدے پر متفق ھوگئے ھیں تو حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے شرپسند عناصر سے آھنی ھاتھوں سے نمٹا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button