پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ عارف واحدی گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ ہماری جماعت گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے۔ بدھ کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران و کارکنان تیاری کرلیں۔ اس حوالہ سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل کی جا رہی ہے اور تمام حلقوں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا اعلان ہونا مستحسن اقدام ہے، توقع کرتے ہیں کہ نگران حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button