پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں پے در پے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔

کھارادر میں ہونے والے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ کراچی کے امن کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں، حکومت فوری طور پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں امام جعفر صادق ؑکے دور میں اہل بیت اطہارؑ کی تعلیمات کو فروغ حاصل ہوا

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں اور انکے سہولتکاروں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی اور زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button