اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ باقر عباس زیدی کی وفد کے ہمراہ کمشنر کراچی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا باقر عباس زیدی نے وفدکے ہمراہ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی سے ملاقات کی ہے۔

کمشنر آفس میں ہونےوالی ملاقات میں شہر میں حالیہ بارشوں کی پیشین گوئی پر انتظامیہ کو مجلس وحدت مسلمین کے تعاون کی یقین دہانی۔

ایم ڈبلیوایم کے وفد کی جانب سے علاقائی بنیادی امور کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زوردیا گیا جبکہ ایام عزا سے قبل ضلعی انتظامیہ اورمجلس وحدت مسلمین کے نمائندوں کے مابین ملاقاتوں اور ضلعی سطح پر فوکل پرسنزکی نامزدگی کے حوالےسے اورباہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

کمشنر کراچی نےایم ڈبلیوایم کے وفدکو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مجلس وحدت مسلمین اور کمشنر کراچی آفس کے مابین رابطہ کو تقویت دینے کی تجویز پردو طرفہ فوکل شخصیات کا تعین کیا گیا ۔ شہداء کے لواحقین کو باقی ماندہ معاوضہ جلد ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ۔

ملاقات میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن بھی موجود تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close