اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سانحہ سہون کے 100 سے زائد خانوادہ شہداء تا حال انصاف کے منتظرہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کےسیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سیہون کو 5برس بیت گئے،شہید ہونے والے 100 سے زائد بے گناہ شیعہ سنی زائرین کے قاتل آج تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں اور خانوادہ شہداء انصاف کے منتظرہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست قومی سلامتی کا تحفظ چاہتی ہے تو اسے قومی سانحات میں ملوث تمام دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کو فوری یقینی بناناہوگا۔ کالعدم ٹی ٹی پی ، داعش اورکالعدم تکفیری تنظیمیں وطن عزیز کے امن واستحکام کو تباہ کرنے کے درپہ ہیں۔

واضح رہے کہ 16 فروری 2017 کو ملک دشمن تکفیری و ناصبی دہشتگردوں نے درگاہ لعل شہباز قلندر سیہون شریف پر موجود زائرین پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں 100 سے زائد شیعہ سنی زائرین شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button