پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ باقر عباس زیدی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے آئندہ تین سال کیلئے ایک بار پھر صدر منتخب

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی گلستان سوسائٹی میں دو روزہ راہیان کربلا کنونشن کا انعقاد ہوا۔ کنونشن میں وحدت کانفرنس، انٹرا پارٹی الیکشن و دیگرپروگرام منعقد کیے گئے۔ انٹرا پارٹی الیکشن میں سندھ کے 27 اضلاع نے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی کو مجلس وحدت مسلمین سندھ کا نیا صدر منتخب کرلیا۔

کنوشن میں وحدت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا ´کہ دنیا بھر میں آج آزادی کی تحریک جاری ہے سامراج نے انسانیت کے خاتمے کیلئے عزائم کئے استعماری طاقتوں نے مسلم امہ کو ہمیشہ نقصان پہنچایا۔ملک خداداد پاکستان برے حالات سے گزر رہا ہے۔ ´شہید قائد علامہ عارف حسن الحسینی نے ملک میں وحدت کا پرچار کیا۔مجلس وحدت مسلمین نے اپنے قائد عارف حسین الحسینی کے نظریے کو آگئے پڑھایا۔عالمی استکباری قوتوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے امام خمینی کے جرات مندانہ طرز عمل کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ امام خمینی کی ذات سامراج و اسلام دشمن عزائم کے خلاف مضبوط ڈھال تھی۔ملکی حکمران ایٹمی اسلامی جمہوری طاقت ہونے کے باوجود امریکہ سے ڈرتے ہیں۔اقتدار کی رسہ کشی میں ملکی عوام بدحال ہورہی ہے۔پاکستان اس وقت تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے۔پایہ تخت اس وقت اسلام باد میں نہیں واشنگٹن میں ہے۔ہم پر استعماری فیصلے مسلط ہو رہے ہیں۔اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے یہ مغربی غلام سرگرم ہے۔ہم اس عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔استعمار اور اس کے حواری اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ہر محب وطن پر فرض ہے کہ وہ آزادی کی حفاظت کے لئے قوم کے اندر شعور پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔غلامی کی زنجیروں کو نہ توڑا گیا تو ملک ناقابل برداشت نقصان سے دوچار ہوگا۔ہمیں تقسیم کرکے امریکہ اور اس کے حواری ملک کی سا لمیت کی خلاف وار کرنے کی مکمل تیاری میں مصروف ہیں۔اتحاد بین المسلمین ہی استعماری سازشوں سے مقابلے کا اصل ہتھیار ہے۔

دوروزہ کنونشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اضلاع کے ذمہ داران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔دو روزہ تنظیمی کنونشن میں مرکزی رہنما نمائندے الیکشن کمیشن آصف حسن،رکن مرکزی شوریٰ عالی علامہ شیخ حسن صلاح الدین,جنرل علامہ باقر عباس زیدی،سید علی حسین نقوی،علامہ صادق جعفری،علامہ مبشر حسن،چوہدری اظہر حسین،مولانا علی انور جعفری،ارشد اللہ مکتبی،فدا حسین،حیدر زیدی،عالم کربلائی،اسد عباس،ناصر الحسینی،آغا ندیم جعفری،علی احمر زیدی،میر تقی ظفر، زین رضا سمیت دیگر اضلاع کے ذمہ داران موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button