
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کیجانب سے استاد العلماء ملک اعجاز حسین نجفی کی عیادت
شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں بزرگ عالم دین اور استاد العلماء ملک اعجاز حسین نجفی حفظہ اللہ کی عیادت کی اور ان کی صحت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے طبی رپورٹ کے مطابق استاد العلماء کی صحت کی روزافزوں بحالی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔