پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عدل و انصاف کے قیام کیلئے کربلاء والوں کی سیرت کو اپنایا جائے، علامہ اعجاز بہشتی

شیعہ نیوز: بزم خادمان اہل بیتؑ کے تحت مسجد و امام بارگاہ سامراہ رضویہ سوسائٹی فیز 2 کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ عدل و انصاف اور حقوق انسانی کی بقا کیلئے کربلاء والوں کی سیرت کو اپنایا جائے، ان مقدس ہستیوں نے کربلاء کوفہ و شام میں ظالم و جابر حکمران کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے ساتھ ساتھ اپنے خانوادے کو ان مشکلات میں ڈالا، یہاں تک کہ یزیدی قوتوں نے ان پر پانی بند کیا اور طرح طرح کی اذیتیں دیں لیکن خدا کا وعدہ ہے کہ وہ اپنے نیک بندوں کی حمایت جاری رکھتا ہے اور بالآخر یزیدی قوتوں کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا اور افکار اسلامی کی بقاء کیلئے جنگ کرنیوالوں کو فتح و کامرانی نصیب ہوئی اور یہ پیغام واضح طور پر گیا کہ اسلام پر جب بھی وقت پڑیگا تو حسینی پیروکار ہر محاذ پر طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کریں گے اور جہاں ممکن ہو اپنا پیغام پہنچائیں گے، آج مسلمان اسی فکر و طرز زندگی کی پیروی کریں تاکہ دنیا بھر میں اسلام کا بول بالا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button