وردی والوں نے علامہ فضل عباس قمی کو اغواءکرکے لاپتہ کردیا، ویڈیو دیکھیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اور جامع مسجد المصطفیٰ شیخوپورہ کے خطیب علامہ فضل عباس قمی کو باوردی اور سادہ لباس سرکاری اہلکاروں نے مدرسے سے اغواء کرکےلاپتہ کر دیا۔
اس سے قبل علامہ فضل عباس مریدکے میں تھے، وہاں بھی ان کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے شامل تفتیش کیا تھا، تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔
گذشتہ روز دوبارہ سادہ لباس اور باوردی اہکار جو سرکاری گاڑیوں میں آئے تھے علامہ فضل عباس کاظمی کو اغواء کرکےاپنے ساتھ لے گئے۔ علامہ فضل عباس کے متعلقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے پولیس سے رابطہ کیا ہے، لیکن پولیس معاملے سے مکمل طور پر لاعلم ہے۔
شیعہ علماء کونسل کے مقامی رہنماوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے علامہ فضل عباس قمی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر علامہ فضل عباس قمی کیخلاف کوئی الزام ہے تو اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں، ماورائے عدالت اقدام سے عوام میں اشتعال پیدا ہوتا ہے اور پھر سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات جنم لیتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں ملک میں بڑھتی شدت پسندی قابل تشویش ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
انہوں نے کہا کہ علامہ فضل عباس قمی کو فی الفور رہا کیا جائے اور اگر ان کیخلاف کوئی الزام ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے کئی سالوں سے شیعہ جوانوں اور علماء کو سادہ لباس اور باوردی اہلکاروں نے گھروں سے اغواء کرکے لاپتہ کررکھا ہے، ان میںسے کئی کو گھروں سے لے جانے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں تاہم آج تک ان کے اہل خانہ ان کی راہ تک رہے ہیں۔