پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حق زہراؑ کا دفاع کرنے کی پاداش میں علامہ غلام حسنین وجدانی کو گرفتار کرلیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سی ٹی ڈی کوئٹہ نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کے حق کا دفاع کرنے کی پاداش میں علامہ غلام حسنین وجدانی کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق علامہ غلام حسنین وجدانی کوئٹہ میں مجلس شہادت دختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ سے خطاب کے بعد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ واپس لوٹ رہے تھے کہ سادہ لباس میں ملبوس سی ٹی ڈی اہلکاروں نے انہیں اہل خانہ کے سامنے گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق علامہ غلام حسنین وجدانی نے دختر رسول حضرت فاطمہ زہراؑ کے حق کا دفاع کرکے سنگین جرم کیا ہے اور یہ ناقابل معافی جرم ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں اسلام حضرت فاطمہ زہراؑ کی قربانیوں اور مجاہدتوں کا مقروض ہے

علامہ غلام حسنین وجدانی نے کلمہ حق بند کرکے پیروکار جناب سیدہ ؑ ہونے کا حق ادا کیا ہے اور ظالم کو ظالم، غاصب کو غاصب کہا ہے۔

حق زہراؑ کا دفاع کرنے کی پاداش میں علامہ غلام حسنین وجدانی کو گرفتار کرلیا گیا
حق زہراؑ کا دفاع کرنے کی پاداش میں علامہ غلام حسنین وجدانی کو گرفتار کرلیا گیا

علامہ غلام حسنین وجدانی کی گرفتاری پر ملک بھر کے شیعہ مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور علماء کرام، تنظیموں، اداروں سمیت ماتمی انجمنوں کی جانب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button