پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ غلام حسین وجدانی کو ناحق سعودی قید میں 3ماہ گذر گئے، حکومت پاکستان رہائی میں ناکام

شیعہ نیوز: کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شیعہ عالم باعمل مولانا غلام حسنین وجدانی کو سعودی حکومت کے بلاجواز قید میں 3 ماہ گذر گئے، حکومت پاکستان سفارتی تعلقات کے استعمال اور ان کی رہائی میں تاحال ناکام۔

مولانا غلام حسنین وجدانی کو بغیر کسی جرم کے سعودی حکومت نے گذشتہ تین ماہ سے بلاجواز قید کررکھا ہے، ان کا آبائی تعلق گلگت ضلع نگر سے ہے جبکہ دینی تبلیغی امور کی انجام دہی کے لئے وہ کوئٹہ میں مقیم ہیں اور طویل عرصہ سے امام جمعہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

علامہ غلام حسنین وجدانی ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد، وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کے لئے سرگرم عمل نظر آئے ہیں، اس کے باوجود ان کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر خاموشی اور کوئی اقدام نا کرنا قابل افسوس ہے۔

ہم سعودی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک پاکستانی معزز شہری اور مذہبی اسکالر حجت الاسلام و المسلمین مولانا غلام حسنین وجدانی دام ظلہ کو گذشتہ ڈھائی ماہ سے بلاجواز قید کر رکھا ھے انہیں باعزت رہا کیا جائے۔

یاد رہے کہ مولانا صاحب کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آتے ہوئے طائف ایئرپورٹ سے 19 اپریل 2025 کو گرفتار کیا ہے.ہم حکومت پاکستان سے بھی پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی مصلحت پسندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مولانا غلام حسنین وجدانی صاحب کی باحفاظت رہائی کے لئے فوری و مؤثر و لازمی اقدامات اٹھائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button