پاکستانی شیعہ خبریں

کشیدہ صورتحال کے پیش نظر علامہ حمید حسین امامی کا دورۂ پاراچنار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخواہ کی صوبائی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں پاراچنار کا دورہ کیا۔

علامہ حمید حسین امامی نے مجلس علماء اہلبیتؑ کے دفتر میں مجلس علماء اہلبیت کی کابینہ، تنظیمی اجباب اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کی، جس میں تنظیمی و علاقائی امور اور بلخصوص پاراچنار و افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کشیدہ حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام اور مشران پاراچنار نے حالیہ کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں زمینی تنازعے پر پاراچنار کے قریب پاک افغان بارڈر پر افغان طالبان کی دراندازی اور جارحیت کے سبب کشیدہ صورتحال تھی تاہم طرفین کے جرگے کی فیصلے کے بعد حالات کنٹرول میں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button