پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امریکہ کو عالم اسلام میں لگائی آگ میں خود جلنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ امریکہ عالم اسلام اور مسلم دنیا میں جو آگ بھڑکا رہا ہے، اس میں اسے خود جلنا ہوگا۔ یہ بات انہوں نے نیو رضویہ سوسائٹی میں مختلف مکاتب فکر کے علماء اور خطباء سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج مسلم امہ جن مصائب و بحرانوں کا شکار ہے، اس کا ذمہ دار امریکہ و اسرائیل ہیں، کیونکہ امریکہ اور مغربی دنیا مشرق وسطیٰ میں نفرتوں کے جال بچھا رہے ہیں اور ایک ایسی آگ کے شعلوں کو بھڑکانے میں مصروف ہیں، جس سے اسرائیل کو فائدہ ہوگا، لیکن یہ عناصر مسلمانوں کے غیظ و غضب سے نہیں بچ پائیں گے۔

انہوں نے مسلم امہ سے کہا کہ وہ ہوش اور عقلمندی سے کام لے اور اپنے پرائے کی ترویج کی جائے۔ انہوں نے عراق کے مقدس مقامات پر اسلام دشمنوں کے حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ عراقی عوام متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنا دیں گے اور اسلامی دنیا سربلند و سرفراز ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button