پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عیدالفطر اور رمضان المبارک کے دوران امن کے قیام میں بہتری اچھا اقدام ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عیدالفطر اور رمضان المبارک کے دوران امن کے قیام میں بہتری اچھا اقدام ہے۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ اور شہری انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے علاوہ چاروں صوبوں کے ڈپٹی کمشنر صاحبان، فلاحی ادارے اور دیگر اداروں نے کوششیں کیں جو قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عید الفطر 1444ھ کے موقع پر علامہ ساجد نقوی کا پیغام

ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر نے جس ہم آہنگی، برداشت اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، خصوصاً ایام رمضان میں مجالس، جلوس، یوم القدس، ہفتہ قرآن اور جمعۃ الوداع کے اجتماعات بھرپور طریقے سے منائے گئے، اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی تعریف کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی انتظامات بہتر رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button