فارم 47 والی حکومت، آؤ الو کے پٹھو حکومت کرو، علامہ سید حسن ظفر نقوی
پنے دبنگ خطاب میں حکومتی سہولت کاروں اور ایجنٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی نااہل افراد کو پاکستان کی 25 کروڑ عوام پر زبردستی مسلط کیا ہے
شیعہ نیوز: نشترپارک کراچی میں منعقدہ چہلم سید حسن نصراللہ و شہدائے مقاومت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید حسن ظفر نقوی نے حکومت اور اسکے سہولتکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اپنے دبنگ خطاب میں حکومت کے سہولت کاروں اور ایجنٹوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی نااہل افراد کو پاکستان کی 25 کروڑ عوام پر زبردستی مسلط کیا ہے، علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ نادیدہ قوتوں نے ملک سے مفرور افراد کو واپس بلوا بلوا کر حکومت انکے حوالے کی جس کے باعث پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال انتائی ابتر ہو چکی ہے یہاں تک کہ اب ملک اور چلانے کے لیے حکومت کے پاس فنڈ بھی نہیں ہیں لہذا حکومت کو مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں جسکا سارا بوجھ عوام کے کاندھوں پر ڈالا جا رہا ہے، لیکن اس کے باوجود بھی ان نااہل افراد سے ملک کی باگ دوڑ سنبھالی نہیں جا رہی اور یہ ایک بار پھر موقع پا کر مختلف حیلوں بہانوں سے ملک چھوڑ چھوڑ کر فرار ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چہلم شہید سید حسن نصراللہ، ایم ڈبلیو ایم کے تحت کراچی میں عظیم الشان کانفرنس
علامہ حسن ظفر کا کہنا تھا کہ اے فارم 47 کے نتیجے میں مسلط کی جانے والی حکومت والو، آؤ الو کے پٹھو حکومت کرو، جس کے لیے تمہیں لایا گیا تھا، ملک کو اس سیاسی و معاشی بحران سے نکالو، اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ملک پر رحم کرو، فی الفور استعفیٰ دو اور پاکستانی مظلوم عوام کی جان چھوڑ دو۔