پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اتحاد کی دعوت دینے والوں کیخلاف مقدمات کسے خوش کرنے کیلئے بنائے جارہے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز: معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ اس ملک میں عجیب تماشہ ہو رہا ہے، ہر سال محرم اور صفر کے مہینے میں ایک مختصر اور مخصوص ٹولہ پورے ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کے لئے میدان میں نکل آتا ہے اور ملک کی فضاء کو زہر آلود کرنے میں مصروف ہوجاتا ہے اور حیرت انگیز طور پر اس فسادی ٹولے پر پابندی کے باوجود وہ سارے ملک میں آزادانہ طور پر شر انگیزیاں کرتا پھرتا ہے اور انتظامیہ کانوں میں روئی ٹھونسے رہتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ وہ علماء جو سارے ملک میں مختلف مسالک کے درمیان اتحاد اور وحدت کی علامت سمجھے جاتے ہیں ان کی ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں اور ان پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، فتنہ پرور عناصر کو لگام دینے کے بجائے اتحاد کی دعوت دینے والوں کے خلاف مقدمات کسے خوش کرنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button