پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انتہائی شرمناک بات ہے کہ نام نہاد مسلم حکمران غاصب ریاست کی مذمت کے بجائے سہولت کاری کر رہے ہیں، علامہ حسنین گردیزی

اسرائیل غزہ میں شب و روز آگ و بارود کی بارش کر رہا ہے جس میں درجنوں معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں۔

شیعہ نیوز: مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس جامعۃ الرضا بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی، جس میں تمام صوبائی صدور سمیت مرکزی کابینہ کے عہدے داران نے شرکت کی، اجلاس میں شعبے کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے اہم فیصلہ جات بھی کئے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری ہے، انسانیت سوز حملوں میں پوری دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، صہیونی سفاکیت سے غزہ کا آخری ورکنگ ہسپتال بھی تباہ ہو چکا ہے، انتہائی شرمناک بات ہے کہ نام نہاد مسلم حکمران الٹا غاصب ریاست کی سہولت کاری کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں شب و روز آگ و بارود کی بارش کر رہا ہے جس میں درجنوں معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں چاہیے کہ ہم ہر اس چیز کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل یا اس کے حمایتی اداروں سے منسلک ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارہ چنار میں چھ ماہ گزرنے کے باوجود راستے نہیں کھل سکے، لاکھوں افراد کٹھن محاصرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صوبائی و وفاقی حکومت سمیت سیکورٹی فراہم کرنے والے ریاستی ادارے اب تک راستے کھلوانے میں بے بس اور ناکام رہے ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ اور اشیاء خوردونوش فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button