اہم پاکستانی خبریں

علامہ اقبالؒ نے فلسطین کیلئے بیداری کا پیغام دیا، متحدہ علماء محاذ

شیعہ نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مفکر اسلام شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم پیدائش پر ”علامہ محمد اقبال ؒ کے افکار اور فلسطین“ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے فلسطین کیلئے بیداری کا پیغام دیا، شاعر مشرق نے فرقہ واریت سے نفرت نظریہ وحدت کو اجاگر کیا، انسانیت کے قاتل پاگل کتے اسرائیل کو کوئی گولی مارنے والا نہیں، مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے۔ سیمینار کی صدارت سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مرکزی سینئر وائس چیئرمین علامہ محمد حسین مسعودی، محاذ کراچی کے صدر شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، مرکزی نائب صدر علامہ زاہدحسین ہاشمی مشہدی سمیت علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ عبدالماجد فاروقی، علامہ ڈاکٹر مفتی عبدالغفور اشرفی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر تھے۔

اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے پاکستان کا جو خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر خود انہوں نے اپنی انقلابی شاعری اور خطابات میں واضح طور پر دے کر امت مسلمہ کو بیدار کیا، نوجوانوں میں از سرنو آزادی کی شمع کو روشن کرنے کے لئے قربانیاں دینے کا جذبہ اجاگر کیا۔ انہوں نے اپنی جدوجہد کو نئی دنیا کی تلاش کے نام پر فوکس کیا اور سابقہ تحریکوں اور تجربوں کو سامنے رکھتے ہوئے عملی انقلاب سے پہلے فکری انقلاب کی بنیاد رکھی، یہ فکری انقلاب قرآن و سنت کی روشنی میں تعمیری اور مثبت قدروں سے تشکیل دیا گیا جو مشکلات اور گوناں گوں مسائل کے حل کے لئے امت مسلمہ کی رہنمائی کرسکے۔ سیمینار میں اقوام متحدہ سے فلسطین میں فوری جنگ بندی، اسرائیل کو جنگی مجرم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button