پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ جواد نقوی 13 سال بعد 30 اکتوبر کو سکردو کا دورہ کرینگے

شیعہ نیوز: معروف عالم دین اور جامعہ عروۃ الوثقی کے روح رواں علامہ سید جواد نقوی 13 سال بعد 30 اکتوبر کو سکردو کا دورہ کرینگے اور جہاں وہ غزہ کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرینگے۔ سکردو میں وحدت امت کانفرنس بعنوان لبیک یا غزہ، لبیک یا اقصی 30 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔ ائیرپورٹ روڈ آستانہ کے مقام پر ریلسہ شادی ہال میں یہ کانفرنس منعقد ہوگی جس سے علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کرینگے۔ کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں اور مختلف سٹیک ہولڈرز کو دعوت نامے دئیے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ علامہ جواد نقوی 13 سال بعد سکردو کا دورہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button