
میرے مدرسے میں شیعہ بچوں کو دیوبندی اساتذہ دین پڑھاتے ہیں، علامہ جواد نقوی کا انکشاف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تنظیم تحریک بیداری امت مصطفی کے تاحیات صدر علامہ جواد نقوی نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ لاہور میں قائم ان کےمدرسے جامعہ عروۃالوثقی میں شیعہ بچوں کو دیوبندی اساتذہ دین کی تعلیم دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ جواد نقوی نےیہ حیرت انگیز انکشاف بھکر میں ایک نجی ویب سائٹ کو ویڈیو انٹرویودیتے ہوئے کیا کہ میرے مدرسے جامعہ عروۃ الوثقی میںشیعہ بچوں کو دین کی تعلیم دیوبندی اساتذہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے مدرسے کا 70 فیصد اسٹاف بھی شیعہ مسلک سے تعلق نہیں رکھتا۔ جواد نقوی نے مزید کہا کہ میں اپنے مدرسے کو ملک کیلئے آئیڈیل سمجھتا ہوں اور یہ سلسلہ ملک بھر میں پھیلانا چاہتا ہوں۔
یہ خبر بھی پڑھیں اعلیٰ جنرلوں کی رخصتی کے بعد پاکستان میں داعش آگئی
جواد نقوی کے اس انٹرویو کے بعد شیعہ حلقوں میں شدید کھلبلی مچ گئی ہےکیونکہ شیعہ مسلک کا دیگر مسالک سے بنیادی اختلاف مسئلہ غدیر پر ہے اور دیوبندی اساتذہ کس طرح بچوں کو غدیر کا اصل مفہوم منتقل کریں گے؟
اتحاد کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اپنے بنیادی عقائد چھوڑ کر دوسروں کے عقائد تسلیم کرلیے جائیں بلکہ اتحاد اپنے اپنے عقائد پر قائم رہتے ہوئے مشترکات پر ساتھ بیٹھنے کا نام ہے۔
علامہ جواد نقوی کے اس انکشاف کے بعد مدرسے کے طلبہ و طالبات کے والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے بچوں کو مکتب اہل بیتؑ کی تعلیم حاصل کرنے بھیجا تھا تاہم اب ہمیں اپنے بچوں کے بارے میں فکر کھائے جارہی ہے۔