
وہی ہوا جس کا ڈر تھا، علامہ جواد نقوی رہبر معظم پاکستان بن گئے
تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رہبر معظم پاکستان بننے کا سفر طے کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک بیداری امت مصطفی تنظیم کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے رہبر معظم پاکستان بننے کا سفر طے کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ سید جواد نقوی نےجامعہ شہید عارف حسینی پشاور میں شہید قائد کی 31 ویں برسی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس سے خطاب بھی کیا۔
برسی میں شرکت کیلیے علامہ جواد نقوی کو ان کے مخصوص انداز میں لایا گیا جہاں ان کاقائد پاکستان اور پھر رہبر معظم پاکستان کے القابات سے استقبال کیا گیا جس پر علامہ جواد نقوی نے اپنے کسی عمل اور اپنی تقریر کے دوران بھی تردید یا ناپسندیدگی کا اظہار نہیں کیا۔
علامہ جواد نقوی کے نام سے شروع ہونے والا سفر فرزند انقلاب، سید مقاومت پاکستان سے ہوتا ہوا اب رہبر معظم پاکستان تک جا پہنچا ہے۔ شنید ہے کہ جواد نقوی صاحب کہ پیروکار اب انہیں رسول پاکستان کے القابات سے بھی پکارنے لگے ہیں۔
ملت تشیع پاکستان کا علامہ سید جواد نقوی سے مطالبہ ہے کہ اگر وہ ان تمام چیزوں کو درست نہیں سمجھتے تو وہ اپنے پیروکاروں کو اس طرح کے الفاظ استعمال کرنے سے روکیں اور ساتھ ہی اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے ان چیزوں کی تردید کریں تاکہ ملت میں پیدا ہونے والییہ تشویش اور بے چینی اپنے آپ دم توڑ جائے ۔