پاکستانی شیعہ خبریں

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے، علامہ جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے کئی علاقوں میں بہت ہی نقصان دہ صورتحال ہے، اس دفعہ سیلاب نے محروم علاقوں کی طرف رخ کیا ہے، ان علاقوں میں چونکہ گھر کچے ہوتے ہیں، استحکام نہیں ہوتا، تھوڑے سے ریلے سے بھی بہت نقصان ہو جاتا ہے، سیاسی بحران اور سیاسی فتنے کی وجہ سے سب کی توجہ، میڈیا کی توجہ سیاست کی طرف ہے اور سیلاب کی طرف رجحان اور خبریں نہ ہونے کے برابر ہیں، پہلے جب بھی پاکستان ان آفات کا شکار ہوا ہے تو حکمرانوں سے زیادہ عوام نے خود اہتمام کیا ہے، اس دفعہ بھی عوام کو چاہیے کہ اپنے ہم وطنوں کی مدد کریں۔

علامہ جواد نقوی کا کہنا ہے کہ اس مصیبت کے اندر مصیبت یہ ہے کہ متاثرین بے یارومددگار ہیں، ان متاثرین کی ضروریات کو پورا کریں ان کو خوراک کی ضرورت ہے، لباس کی ضرورت ہے، کیونکہ ان کا سب کچھ پانی میں بہہ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان اقدار کا خیال رکھیں، پاکستان کے عوام کے اندر یہ اقدار موجود ہیں، مگر جب حکمران اقدار سے خالی ہوتے ہیں تو عوام کے اندر بھی یہ تاثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے خصوصی طور پر درخواست ہے کہ وہ ان مصیبت زدوں کو تنہا نہ چھوڑیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button