پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ خورشید جوادی نے حکومت کوشیعہ مدرسہ قرنطینہ سینٹر کیلیئے پیش کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہنگو میں کوئی قرنطینہ سنٹر نہ ہونے کی وجہ سے بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی نے مدرسہ العسکریہ کی عمارت کو قرنطینہ کے طور پر پیش کر دیا۔

ضلع بھر میں کوئی باقاعدہ قرنطینہ سنٹر موجود نہ ہونے کیوجہ سے مدرسہ کی بلڈنگ کو خالی کرکے قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے اور اسے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ قرنطینہ سنٹر 50 بیڈ روم اور رضاکاروں پر مشتمل ہوگا، جس کے لیے نئے بیڈ فوم، چادریں اور کمبل حسینی فاوندیشن کے تعاون سے خریدے جاچکے ہیں۔

علامہ خورشید جوادی کا کہنا ہے کہ ہمارے رضاکار کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے ٹرینگ حاصل کرچکے ہیں۔ اگر خدانخواستہ کسی طرح بھی کرونا وائرس سے کوئی انتقال بھی ہو جاتا ہے تو اس کے غسل اور دفانے کا بھی پورا انتظام ہمارے پاس موجود ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button