
محرم الحرام میں دہشتگرد تنظیم کو ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری کونسل کے سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ خیرپور انتظامیہ کالعدم دہشت گرد گروہ کی بلیک میلنگ میں آکر ظالم اور مظلوم کو ایک لائن میں کھڑا کرنے سے اجتناب کرے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ مقصود علی ڈومکی نے گیارہ محرم الحرام کے دن خیرپور میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی ریلی کو فتنہ اور شرانگیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام شہدائے کربلا کی مجالس عزا اور جلوسوں کا مہینہ ہے جس میں ایک شرپسند کالعدم دہشت گرد تنظیم کو خیرپور انتظامیہ کی جانب سے ریلی کی اجازت دینا قابل مذمت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں وزیر اعلیٰ سندھ پولیس کی سرپرستی میں سبیل حسینی اور عزاداروں کے گھروں پر شیلنگ کا نوٹس لیں، علامہ باقرزیدی
انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن رہا مگر اب تک نہتے عزاداروں کے خلاف عزاداری اور عبادت کے جرم میں ملک بھر میں دو درجن مقدمات درج ہوچکے ہیں جو کہ اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس ذکر امام حسین علیہ السلام اور جلوسوں میں برادران اہل سنت کی شرکت اتحاد بین المسلمین کا عملی ثبوت ہے۔