پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کا علامہ سبطین سبزواری سے ٹیلیفونک رابطہ، قاتلانہ حملے کی مذمت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین سبزواری پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملہ آور مجرموں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

علامہ سید سبطین سبزواری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایک ممتاز عالم دین پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، پنجاب پولیس کو چاہیئے کہ واقعہ میں ملوث مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے انہیں فی الفور گرفتار کرے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ کاظم عباس نقوی، صبیب عابدی اور شبر رضا کی صحتیابی کیلئے دعا کی التماس

انہوں نے کہا کہ یہ پنجاب پولیس کی صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ وہ اس قاتلانہ حملے کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیت بروئے کار لائے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے آپ کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں ایک مذہبی رہنماء پر قاتلانہ حملہ کرکے امن دشمن عناصر حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر علامہ سید سبطین سبزواری نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button