اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عمران خان مظلوموں کو بلیک میلر اور دہشتگردوں کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جامع مسجد امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام جیکب آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی رہائی افسوسناک ہے ۔دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کے دعویدار انہی دہشت گردوں سے تعلقات بڑھا کر الفت کا پیغام دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کے ایک سو دہشت گرد کس قانون کے تحت رہا کئے گئے ابھی تو دہشت گرد تنظیم نے اس قتل عام پر معافی بھی نہیں مانگی مگر دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے وزیر اعظم عمران خان اور ارباب اختیار شہداء کے ورثاء اور مظلوموں کو بلیک میلر سمجھتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں سے مذاکرات سے قبل 80 ہزار شہداء کے ورثاء کو اعتماد میں لیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں سعودی ولی عہد بن سلمان کے ہاتھوں دینی اقدار کی پامالی اور فحاشی کی ترویج، امت مسلمہ میں تشویش پائی جاتی ہے

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہےجن کا جواب دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ دہشت گردوں سے مذاکرات کے نتیجے میں ملک بھر میں دہشت گردی کی نئی لہر اٹھنے کا خدشہ ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو معافی دینے کے معاملات پر خدشہ ظاہر کیا کہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن رد الفساد کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے جو قربانیاں دیں اور شہداء کا جو پاکیزہ خون بہا اس کے اہداف ضائع ہو جائیں۔ حکومت اور ریاستی ادارے ضیاء دور کی تاریخی غلطی دہرانے سے اجتناب کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button