پاکستانی شیعہ خبریں

علامہ مقصود ڈومکی سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

شیعہ نیوز: حلقہ این اے 193 شکار پور سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر و امیدوار پی ایس 7 شکار پور اصغر علی سیٹھار سے وحدت ہاؤس شکار پور میں پاکستان تحریک انصاف کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء میاں نوید مہر، انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محمد صدیق، رضوان سومرو،زبیر اڈھو اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان وطن عزیز پاکستان میں اقدار اور اصولوں کی سیاست کر رہی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں امریکی مداخلت کا خاتمہ کرپشن سے پاک نظام حکومت اور آئین و قانون کی بالادستی وہ اصول ہیں جن پر مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف میں اشتراک عمل موجود ہے۔ این اے 193 شکار پور پر پی ٹی آئی قیادت کی حمایت پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ کرپشن اور مفاد پرستی کی بجائے اصولوں کی سیاست کرنے پر عمران خان عوام کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز کے فیصلے کی پیروی کرتے ہوئے ضلع شکار پور میں ایم ڈبلیو ایم امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔ در ایں اثناء مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور اصغر علی سیٹھار نے پی ٹی آئی رہنماء ایڈووکیٹ آفتاب احمد سومرو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور الیکشن کے موضوع پر مشاورت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button