پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کے تحفظات دور، مرکزی ترجمان کی حیثیت سے کام جاری رکھنے کا اعلان

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فیصلہ ساز ادارے شوریٰ عالی کا اہم اجلاس وحدت سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں جماعت کے دستور کی جامعیت اور تنظیم کے اداروں کی فعالیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں دیگر اہم قومی و ملی معاملات کے ساتھ تنظیم کے موجودہ دستور کو جامع قرار دیتے ہوئے اس بات کو سراہا گیا کہ تنظیم کے تمام دستوری ادارے اس کی اصل روح کے مطابق عمل پیرا ہیں۔ نیز اس بات کی وضاحت کی گئی کہ دستور میں سیکرٹری جنرل کے انتخابات کا جو طریقہ درج ہے، وہ بالکل درست ہے اور سیکرٹری جنرل کے دو بار سے زیادہ انتخاب پر کوئی پابندی آغاز سے ہی موجود نہیں رہی ہے۔

مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی شوریٰ عالی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے اور انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے دستور اور اداروں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بطور مرکزی ترجمان اپنی خدمات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں مشترکہ طور پر افغانستان میں ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والی حالیہ دہشت گردی کی مذمت کی اور شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close