پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تمام پاکستانی جشن آزادی شایان شان انداز میں منائیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے یوم آزادی پر میڈیا سیل سے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چودہ اگست یوم پاکستان ہماری مادروطن کی آزادی اور پاکستان کی تشکیل کے ایام سے تعلق رکھتا ہے۔ 14اگست اب ان حالات میں آ رہاہے کہ ہمارے دشمن نے ایک بار پھر کشمیر پر وار کیا ہے ،کشمیری مظلوموں کی آزاد اور انکی حق خودارادیت پر شب خون مارا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کشمیریوں پر زمین تنگ کیا ہوا ہے۔ کشمیر مسلمانوں کو نماز عید اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے روک کر بھارت نے اپنی بدترین بربریت تاریخ رقم کی ہے۔ 70سال سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے کشمیریوں پر مظالم دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے،کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا گیا ہے اقوام متحدہ کی قرادادوں کو پاؤں تلے روندہ گیا ہے،ایسے میں انسانی حقوق کے تحفظ کے علمبرداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں جب تک کشمیر آزاد نہیں ہو گا پاکستان کی تکمیل کا مرحلہ طے نہیں ہو گا قائداعظم ؒ نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری مائیں بہنیں ،بیٹیاں یہ ذہن میں رکھ لیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں پورے پاکستان کے عوام آپ کے ساتھ ہے اور مودی نے جو اقدام اٹھایا ہے مجھے یقین ہے یہ مقبوضہ کشمیر کے مظلومین کو اور متحد کرے گا ہم چودہ اگست پاکستان میں جہاں منائنگے وہاں پر کشمیریوں کی حمایت کے دن کے طور پر منائیں گے اور 15 اگست کو کشمیری مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منائیں گے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہمارے پاکستانی بھائی کشمیریوں کے لئے آواز اٹھائنگے انشااللہ کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے اور مستضعفین کو اس کرہ ارض کا وارث بنانا وعدہ الہی ہے، انشاءاللہ ہم پوری دنیا میں ان کا ساتھ دینے کے لئے ایک ماحول بنائیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے مسئلے کو آئسولیٹ نہیں ہونے دیں گے ۔پاکستان کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی خارجہ پالیسی کو آزاد کرے ایسی خارجہ پالیسی جو پاکستان کے قومی مفادات کو میچ کرتی ہو اگر ہم آئی ایم ایف کے زنجیروں میں جکٹرے جائیں گے ہم آل سعوداور محمد بن زید کے مالی امداد کے نتیجہ میں جو امریکہ کی اجازت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہم اس میں دھنس جائیں گے تو یہ ممکن نہیں کہ ہم آزاد فیصلے کرے پاکستان کی وزارت خارجہ میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے ایک ایسے وزیر خارجہ کی ضرورت ہے جو پاکستان کے قومی مفادات کو سمجھتا بھی ہو اور اس کے لئے کام بھی کر سکتا ہو پاکستان کی موجودہ حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر توجہ دینی ہو گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ دنیا کے مکار استعماری طاقتوں کے منحوس عزائم کو سمجھنا ہو گا پاکستان کو چاہیے چین،ایران، روس اور مسلمان ممالک کو اعتماد میں لےجن کے اندار کچھ آزاد خارجہ پالیسی ہے اُن کی طرف جائے ان ممالک پر قطعی انحصار نہ کرے جن کے مفادات امریکہ اور استعماری قوتوں سے وابستہ ہو مسئلہ کشمیر وہ مسئلہ ہے جہاں پاکستان کاصرف وہ ممالک ساتھ دینگے جن کی آزاد خارجہ پالیسی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چودہ اگست کو ہم نے یہ بھی عہد کرنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہونی چاہے اور ایک محب وطن غیور شخصیت ہمارا وزیر خارجہ ہو،جس کے سامنے پاکستان کے مفادات ہوں اور اگر یہ نہیں کیا گیا تو ہم اس موقع کو ضائع کر دینگے اور جو خطرات ہمارے سروں پر منڈلا رہے ہیں اس میں ہم اور زیادہ نقصان اٹھائنگے لہذا چودہ اگست ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ جس طرح آپ نے مل کر عوامی جدوجہد سے بلا رنگ و نسل مذہب تمام طبقات نے ملکر پاکستان بنایا تھا ہم بھی ملکر پاکستان کو بچائیں انشا اللہ ان خطرات سے پاکستان کو نکالیں گے لیکن جو حکومت کی ذمہ داری ہے وہ حکومت پوری کرے مجھے اُمید ہے ان نکات طرف توجہ دی جائے گئی تاکہ ہم ایک باوقار ملک بن سکے ہم ایک ایسی اہم جگہ پر واقع ہیں جو پانچ عرب انسانوں کو ملاتی ہے ہم طاقتوار جگہ پر ہیں اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھے اپنی طاقت سے آگاہ ہونا چاہیے تاکہ دنیا میں ہم ایک باوقار قوم بن سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button