پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عید میلادالنبیؐ پر ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منایا جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے تمام اضلاع کو عید میلادالنبیؐ پر ہفتہ وحدت بھرپور انداز میں منانے کی ہدایت کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ رہبر کبیر امام خمینیؒ نے آمدِ پیغمبر مصطفیٰؐ کی مناسبت سے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منانے کی تاکید فرمائی ہے، لہذٰا پاکستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے امسال بھی ہفتہ وحدت منانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ دشمن پاکستان میں شیعہ سنی وحدت کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے تمام اضلاع کے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ میلاد النبیؐ کی ریلیوں، جلوسوں میں بھرپور انداز میں تنظیمی تشخص کے ساتھ شرکت کی جائے، جلوس کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے جائیں، سبیلوں پر نیاز، مشروبات، مٹھائی، پھولوں اور دیگر تحائف کا انتظام کیا جائے اور شیعہ سنی وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button