پاکستانی شیعہ خبریں

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، علامہ ناظر عباس تقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ پر فائرنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں ایس یو سی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں تحریک انصاف کے زخمی قائدین کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button